جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 348
خلافت رابعه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 348 طاہراحمد صاحب جلدی سے باہر نکل گئے ہیں۔اور ان کے چہرے اور حرکات وسکنات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت Embarrassed محسوس کر رہے ہیں کہ جانشینی کے مسئلہ کی بات حضور کریں۔( اور میاں صاحب کے چہرے کے تاثرات حضور سے انتہائی محبت اور احترام کی وجہ سے ہیں ) تاریخ تحریر 05/جولائی 1982ء)۔*۔۔۔۔۔۔۔۱۸ مکرم بشیر احمد صاحب مرزا را جوری صدر جماعت احمد یہ چک جمال ضلع جہلم خاکسار کے بیٹے عزیز ڈاکٹر مبشر احمد مرزا حال میڈیکل دولتالہ ضلع راولپنڈی نے 1972ء میں ایک خواب دیکھا کہ ایک عظیم الشان وسیع ہال ہے۔جسے شاہانہ نوعیت کے فرنیچر اور پردوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔اس میں رسم تاج پوشی کے لئے عمائدین کی ایک بڑی تعداد جمع ہے۔اس تقریب میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کے سر پر ایک خوبصورت تاج شاہی پہنایا جاتا ہے۔۱۹ مکرم نذیر احمد سندھو صاحب ایڈووکیٹ بورے والا ضلع وہاڑی میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ رمضان شریف کے 19 ویں روزے کے