جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 347
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ا۔مکرم سلطان آنم صاحب بھابڑہ تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا 347 1972-73ء کی بات ہے جب کہ میں ڈیرہ غازی خان میں ملازم تھا کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) قتل ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو خلیفہ امسیح الرابع منتخب کیا گیا ہے اس خواب سے میں نے حضور (رحمہ اللہ ) کو بھی اطلاع دی تھی اور چند دوستوں بشمول بڑے بھائی اور والدہ کو بھی اس خواب سے مطلع کیا تھا جس کے یہ احباب گواہ ہیں۔۱۷ مکرم ملک محمود احمد صاحب قائد علاقہ مجلس خدام الاحمد یہ راولپنڈی ڈویژن 30 ستمبر 1972 ء ساڑھے تین بجے ابھی ابھی ایک خواب دیکھ کر بیدار ہوا ہوں۔جس کا کچھ حصہ نہتا واضح طور پر یاد ہے اور کچھ حصہ دھندلا ہے۔سب سے پہلے دیکھا کہ حضرت خلیفۃ امسح الثالث ( رحمه الله ) حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو ایک تحریر دے رہے ہیں جو گو یا جانشینی کے بارے میں ہے۔اس وقت بہت سے لوگ مجلس میں موجود ہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث (رحمہ اللہ ) ایک ایسی جگہ پر ہیں جو سٹیج نما ہے۔اور اہل مجلس اس سے پچھلی طرف (ہیں)۔میں اس مجلس میں موجود ہوں۔محترم صاحبزادہ صاحب حضور کے پاس سٹیج پر ہیں۔حضور نے غالباً تین یا دو نام لکھ کر محترم صاحبزادہ صاحب کو دیئے ہیں۔حضرت میاں