جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 312 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 312

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے آسمانی منادی: 312 حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کے وجود میں پوری ہونے والی پیشگوئی کا ایک سلسلہ احمدیہ ٹیلی ویژن سے متعلق ہے جس میں ایک آسمانی منادی کا ذکر ہے جس کی تصویر اور آواز دنیا بھر میں بیک وقت دیکھی اور سنی جائے گی۔صرف ایک پیشگوئی درج کی جاتی ہے۔حضرت امام رضا علی بن موسیٰ سے پوچھا گیا آپ میں سے امام قائم کون ہوگا۔فرمایا میرا چوتھا بیٹا ، لونڈیوں کی سردار کا بیٹا جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ زمین کو ہر ظلم سے مطہر کر دے گا۔۔۔۔۔۔یہ وہی ہے جس کے لئے زمین سمیٹ دی جائے گی۔اور یہی وہ ہے جو آسمان سے بطور ایک منادی صدا کرے گا۔جس کو اللہ تعالیٰ تمام اہل ارض کو سنادے گا۔۴۔غیر معمولی لمبے دن : ( بحارالانوار جلد 52 صفحه 321 از شیخ محمد باقر مجلسی) حدیثوں میں پیشگوئی ہے کہ دجال کے زمانہ میں غیر معمولی لمبے دن ہوں گے اس لئے وقت کا اندازہ کر کے نماز پڑھنا۔حضور نے 1993ء میں قطب شمالی کے بلند ترین مقامات کا دورہ فرمایا جہاں 24 گھنٹے دن رہتا ہے۔حضور نے پانچ نمازیں قافلہ کے ساتھ باجماعت ادا کیں اور جمعہ بھی پڑھایا۔