جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 297 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 297

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 297 ہی جواباً قادیان تار روانہ کر دیا تھا کہ میں اور میرا سارا خاندان حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔) لہذا (خواب میں ) اس عاجز کے سامنے ایک ٹیلی گرام آگیا اس میں مندرجہ ذیل عبارت تھی۔Mirza Nasir Ahmad Elected ٹیلی گرام کا کاغذ مڑا ہوا نہ تھا بلکہ صاف بے شکن کا غذ تھا۔مکرم یوسف عثمان صاحب کا مبا الا یا آف مشرقی افریقہ جامعہ احمد یہ ربوہ میں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر عرض کرتا ہوں کہ جس رات حضور کی طبیعت بہت خراب ہو گئی تھی۔میں رات کو درد دل سے حضور کی صحت کے لئے دعا کر کے سویا۔رات کو ایک بجے خواب میں دیکھا کہ حضور وفات پاچکے ہیں اور نئے خلیفہ کے انتخاب کے لئے ممبر ایک جگہ جمع ہیں۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ میں بھی ممبر ہوں۔ہم رور ہے تھے کہ اچانک ایک بورڈ ہمارے سامنے لایا گیا جس پر لکھا تھا۔"مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ ثالث ہو گئے ہیں۔" میں گھبراہٹ میں اُٹھا کہ تہجد پڑھوں مگر دو گھنٹے کے بعد حضور کی وفات کی خبر ملی۔انالله وانا اليه راجعون