جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 295 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 295

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے خواب میں دیکھا کہ 295 ہم حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور نعرے لگاتے ہوئے مسجد مبارک کی طرف بیعت کے لئے بڑھ رہے ہیں۔خواب میں اتنی زور سے نعرہ لگا کر میں جاگ پڑا۔یہ خواب اسی وقت میں نے بابومحمد شفیع صاحب سابق ہیڈ کلرک ایڈورڈ کالج لاہور کو سنا دی تھی۔اس کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد مسجد سے انتخاب کا اعلان ہوا۔۷۸ مکرم حکیم محمد افضل صاحب فاروق صدر جماعت احمدیہ اوچ شریف ضلع بہاولپور ہم 08 نومبر 65ء کو صبح حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی وفات کی خبرسن کر ربوہ کو روانہ ہوئے راستہ میں دعا کر رہا تھا کہ اللہ جماعت کو تفرقہ اور فتنہ سے محفوظ رکھے اور ساتھ ہی دعا کر رہا تھا کہ اے عالم الغیب خدا مجھے بتلا کہ خلیفہ ثالث کون ہوگا۔چنانچہ میاں چنوں اور چیچہ وطنی کے درمیان بس میں ہی خواب دیکھی کہ ایک بہت بڑا اجتماع ہے اور تمام احمدی ایک کھلے میدان میں جمع ہیں۔اس اجتماع کے آگے آگے صرف اکیلے حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب ہیں اور ان کے پیچھے پیچھے تمام احمدی بڑے لشکر کی صورت میں نظر آتے ہیں۔یہ خواب میں نے اسی وقت بس میں احمدی دوستوں کو سنادی تھی۔