جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 294
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے۔۷۶ مکرمه امینہ خلیل صاحبہ بنت مولوی محمد ابراہیم صاحب خلیل دار الصدر جنوبی۔ربوہ 294 حضور طریقہ اسی اشانی کی وفات سے تھوڑی دیر قبل ایک ہے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے گھر میں بڑی دھوم دھام سے کسی کی شادی ہورہی ہے۔سیدہ مریم صدیقہ اور سیدہ مہر آپا اور خاندان مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری عورتیں ایک کمرے میں بیٹھی ہیں۔میرے ہمراہ میری دو کلاس فیلو تھیں۔ہم بڑی مشکل سے اجازت لے کر اندر گئے ہیں۔کمرہ میں خاموشی طاری تھی۔میں نے سب سے مصافحہ کیا اور بیٹھ گئی۔آتے وقت میں نے دوبارہ سیدہ مریم صدیقہ سے سلام کیا تو وہ کہنے لگیں کہ " کل ضرور یاد سے مرزا ناصر احمد صاحب کی فوٹو بنالانا۔" میں اجازت لے کر باہر آئی تو باہر بڑا ہجوم تھا۔یہ خواب گھر میں سنائی ہی تھی کہ حضور کی وفات کی خبر آ گئی۔ے۔مکرم محمد اشرف صاحب ولد حاجی فضل احمد صاحب اسلامک ریسرچ سنیٹر 41 مال روڈ۔لاہور مورخہ 08 نومبر 65ء کو بعد نما ز عشاء جب انتخاب خلافت شروع ہوا تو میں مسجد مبارک سے باہر پلاٹ میں بیٹھا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی یاد میں رورہا تھا کہ اونگھ آگئی اور