جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 290 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 290

خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے جا رہا ہوں۔" 290 اس کے بعد حضور کشتی میں سوار ہو جاتے ہیں اور پگڑی جو کشتی میں تھی۔حضور نے اٹھائی اور حضرت میاں رفیع احمد صاحب کو دی کہ لو یہ پگڑی میاں ناصر احمد صاحب کو جو آپ کے پیچھے کھڑے ہیں دے دینا۔میاں رفیع احمد صاحب نے وہ پگڑی لے لی اور میاں ناصر احمد صاحب کو دے دی۔جسے انہوں نے اپنے سر پر رکھ لیا۔☆۔۔۔۔۔۔۔۷۰ مکرم میجر اسلم حیات خاں صاحب حال اوکاڑہ 6، 7 نومبر کی رات حضور کی تشویشناک حالت کا علم ہونے پر رات دعا کرتے کرتے سو گیا۔خواب میں دیکھا کہ مسجد مبارک میں صرف خلیفتہ امسح الثالث اور حضرت صاحبزادہ مرز ار فیع احمد صاحب آپس میں قریباً دس گز کے فاصلے پر آمنے سامنے سفید پگڑیاں اور اچکنیں پہنے کھڑے ہیں اور دونوں حضرات کے درمیان بڑے بڑے کتے کے قد کے بچھو ایک دوسرے کے اوپر سر رکھے حرکت کر رہے ہیں۔کچھ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی طرف اور کچھ حضرت صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب کی طرف حرکت کر رہے ہیں۔اتنے میں غربی دروازہ سے میں داخل ہوتا ہوں اور سیدھا بچھوؤں کی طرف بڑھ رہا ہوں، مجھے دیکھ کر وہ ہم گئے اور آہستہ آہستہ مسجد سے باہر جانا شروع کر دیا۔اتنے میں ایک بہت بڑا ہجوم حضور خلیفتہ اسیح الثالث کی طرف بڑھا اور بیعت کے