جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 278
278 خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے اور خود بخود میری زبان پر یہ لفظ جاری ہوئے۔" یہ تو جرنیل ہیں۔" اور وردی بھی جرنیلوں والی پہنی ہوئی ہے اور خود ہی یہ فقرہ بھی کہا کہ ہاں جرنیل تو ہیں ہی کہ آج کل کمان ان کے ہاتھ میں ہے۔" پھر میری آنکھ کھل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۵۱ مکرم بشیر احمد صاحب سیال 32/31 دار النصر۔ربوہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر تحریر کرتا ہوں کہ گذشتہ ایک سال 65 ء کے دوران مختلف وقتوں میں میں نے مندرجہ ذیل خواب دیکھے۔-i ایک دفعہ خواب میں دیکھتا ہوں کہ مجھے بذریعہ آواز کوئی حضرت فضل عمر علیہ التحیہ والسلام کے وصال کی خبر دے رہا ہے مگر خبر دینے والا مجھے نظر نہیں آیا۔-ii ایک دفعہ خواب میں مجھے کوئی خبر دے رہا ہے کہ "میاں ناصر احمد کو خلیفہ منتخب کر لیا گیا۔" اس خواب میں بھی آواز سنائی دی مگر آواز والا سامنے نظر نہیں آیا۔iii۔ایک دفعہ خواب میں دیکھا کوئی آواز آرہی ہے۔" ناصر کا انتخاب منظور ہو گیا۔" اس خواب میں بھی آواز سن رہا ہوں مگر کوئی شخص نظر نہیں آیا۔