جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 268
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 268 ہاتھ سے پکڑ کر آگے لا رہے ہیں۔اور انہوں نے اپنا ووٹ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو دیا ہے۔میں خواب میں کہتا ہوں کہ میرا خیال تھا کہ لوگ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو ووٹ دیں گے۔لیکن انہوں نے اپنا ووٹ بھی حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو دے دیا ہے۔یہ انہوں نے کیا کیا۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کچھ سخت ہیں۔لیکن معامیں نے دیکھا کہ میں نے اپنا ہاتھ حضرت میاں ناصر احمد صاحب کے ہاتھ میں دے دیا۔اس خواب کا ذکر میں نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ بعض خواب اپنے وقت پر ظاہر ہوتے ہیں اور ان کا ذکر مناسب نہیں ہوتا۔۳۸ مکرم قمر الدین صاحب ابن حضرت چوہدری بدرالدین صاحب دار الرحمت وسطی ربوه میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی وفات سے قریبا دو سال قبل مندرجہ ذیل خواب دیکھا تھا۔خواب میں معلوم ہوا ہے سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی وفات ہوگئی ہے اور حضور کے بعد خلیفہ کا انتخاب ہو رہا ہے۔جس کے لئے تمام ممبران مجلس انتخاب خلافت کو ایک بڑے ہال میں داخل کر دیا گیا ہے۔اور اس میں نہ کسی دوسرے کو جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی اس کے اندر سے کوئی باہر آسکتا ہے۔گویا انتخاب کنندگان کو بیرونی دنیا سے اس وقت تک منقطع کر دیا ہے جب تک کہ وہ آئندہ خلیفتہ کا انتخاب نہ کر لیں۔میں اسی ہال کی طرف جارہا ہوں تو راستہ میں