جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 238 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 238

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 238 ہے کہ ایک ہی بات کے متعلق کئی ایک کو رویا کرا دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس علامت کے متعلق لکھا ہے۔چنانچہ آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا جو خط نواب صاحب کے نام ہے اس میں آپ نے لکھا ہے کہ کچھ آدمی مل کر استخارہ کریں اور جو کچھ بتایا جائے اس کو آپس میں ملا ئیں۔جو بات ایک دوسرے سے مل جائے گی وہ بچی ہوگی۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں پراها المسلم اوتری له کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مومن کو ایک رؤیا دکھائی جاتی ہے یا اوروں کو اس کے لئے دکھائی جاتی ہے۔لیکن شیطان کو ایسا کرنے کا تصرف حاصل نہیں ہوتا۔یہ معیار ہم اور ہمارے مخالفین میں بہت کھلا فیصلہ کر دیتا ہے۔ہم جب کئی ایک لوگوں کی خوا ہیں ایک ہی مطلب کی اپنے متعلق پیش کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ حدیث النفس ہیں۔مگر دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں تری لہ اوروں کو بھی دکھائی جاتی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہتے ہیں کہ دو شخصوں کی خوابوں کو آپس میں ملا کر دیکھ لو۔اگر وہ مل جائیں تو وہ سچی ہوں گی۔" (حقیقۃ الرؤیا از انوار العلوم جلد 4 صفحہ 128) اب یہاں تو دو چار کا سوال نہیں سینکڑوں خواہیں ہیں اور تمام خوا ہیں حلفیہ ہیں اور ساری خوابوں کا مفہوم ایک ہی ہے تو گویا یہ ایک آسمانی شہادت ہے کہ موجودہ خلیفہ برحق ہے اور آيت لهم البشرى فى الحيوة الدنيا کے مطابق ان رویائے صادقہ اور بشارات کی حامل جماعت خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق رکھنے والی جماعت ہے۔بیرون ممالک کے احمدیوں کے رویا وکشوف کے علاوہ اس وقت تک میرے پاس تین صد کے قریب اس مضمون کے رویا اور کشوف اور الہام پہنچ چکے ہیں اور اُن میں سے معتد بہ حصہ ایسا ہے جن میں واضح طور پر اور بعض میں تعبیری رنگ میں بتایا گیا ہے کہ تیسرے خلیفہ مرزا ناصر احمد ہوں گے۔یہ رویا دیکھنے والے مختلف شہروں کے باشندے اور مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے ہیں اور رؤیا دیکھنے کا وقت بھی تقریبا تمیں سال تک پھیلا ہوا ہے۔