جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 236
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 236 اس کے پاس قدرت ثالثہ بھی ہے اور اس کے پاس قدرت ثالثہ ہی نہیں۔اس کے پاس قدرت رابعہ بھی ہے۔قدرت اولیٰ کے بعد قدرت ثانیہ ظاہر ہوئی اور جب تک خدا اس سلسلہ کو ساری دنیا میں نہیں پھیلا دیتا۔اس وقت تک قدرت ثانیہ کے بعد قدرت ثالثہ آئے گی۔اور قدرت ثالثہ کے بعد قدرت رابعہ آئے گی اور قدرت رابعہ کے بعد قدرت خامسہ آئے گی۔اور قدرت خامسہ کے بعد قدرت سادسہ آئے گی۔اور خدا تعالیٰ کا ہاتھ لوگوں کو معجزہ دکھاتا چلا جائے گا۔اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت اور زبردست سے زبردست بادشاہ بھی اس سکیم اور مقصد کے راستہ میں کھڑا نہیں ہوسکتا۔جس مقصد کے پورا کرنے کے لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہلی اینٹ بنایا اور مجھے اس نے دوسری اینٹ بنایا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا۔کہ دین جب خطرہ میں ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لئے اہل فارس میں سے کچھ افراد کھڑے کرے گا۔حضرت مسیح موعودان میں سے ایک فرد تھے۔اور ایک فرد میں ہوں۔لیکن رجال" کے ماتحت ممکن ہے کہ اہل فارس میں کچھ اور لوگ بھی ایسے ہوں۔جو دین اسلام کی عظمت قائم رکھنے اور اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے کھڑے ہوں۔" (الفضل 8 ستمبر 1950ء) iii۔پھر ایک موقعہ پر جلالی انداز میں خلیفہ ثالث کے ساتھ تائیدات الہیہ کی بشارات کا ذکر اپنی 1956ء کی جلسہ سالانہ کی تقریر میں یوں فرمایا: " پس میں ایسے شخص کو جس کو خدا تعالیٰ خلیفہ ثالث بنائے ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر کھڑا ہو جائے گا تو اگر دنیا کی حکومتیں بھی اس سے ٹکر لیں گی تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔" (خلافت حقہ اسلامیہ صفحہ 17)