جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 201
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 201 حضرت میاں شریف احمد صاحب کے لئے اور ایک انڈیپنڈنٹ حضرت میاں بشیر احمد صاحب کے لئے اور ایک تلوار اور انڈیپنڈنٹ آپ کے لئے۔پھر دیکھا آپ اپنی موٹر پر سوار ہو گئے جو بیت الاقصیٰ کے پرانے گنبد پر کھڑی تھی اور ہوائی کی شکل میں تبدیل ہو کر ہم نے محلہ دارالرحمت تک جاتے دیکھا۔" (الفضل یکم اکتوبر 1956ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم ملک غلام محمد صاحب آف قصور کا خط اور ان کی اہلیہ مرحومہ کی ایک پرانی خواب "1916ء میں میرا تعلق پیغامیوں کے ساتھ تھا اور میں شیخ رحمت اللہ ، خواجہ کمال الدین کی پارٹی میں تھا۔میری اہلیہ نے بھی اس وقت تک کسی کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی تھی۔البتہ مولوی حکیم نورالدین صاحب خلیفتہ المسیح الاوّل (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی بیعت کی تھی۔اور اس وقت حمل سے تھیں ، اور ابھی وضع حمل میں کچھ عرصہ بقایا تھا کہ اس کو ایک رات خواب آئی جس کے غالباً یہ الفاظ تھے۔کہ خواب میں مجھے یہ کہا گیا ہے، کہ تمہارے گھر لڑکا ہو گا تم مرزا محمود کی بیعت کر لو۔چنانچہ کچھ عرصہ بعد میرا لڑکا عبدالرحیم پیدا ہوا۔اور اس کے بعد میری بیوی نے مجھ کو کہا کہ میری بیعت کا خط تو قادیان (حضور کی خدمت میں ) لکھ دو اور آپ جہاں چاہیں رہیں۔چنانچہ میں نے اپنی بیوی کی بیعت کا خط لکھ دیا۔جو منظور ہو کر الفضل میں شائع ہوا۔اس پر شیخ رحمت اللہ وغیرہ میرے مکان پر لاہور آئے ، اور انہوں نے بڑا شور مچایا۔اور کہا کہ