جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 193
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۵۶ مکرم جمعدار فضل دین صاحب کا ایک خواب 193 آپ حضرت خلیفة اصبح الاول (اللہ آپ سے راضی ہو) کی وفات کے وقت جو 1914ء بروز جمعہ ہوئی مردان میں تھے۔آپ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات خواب میں دیکھا کہ میں ایک گاؤں قصبہ سلطان و نڈ ضلع امرتسر میں ہوں۔جو امرتسر کے قریب ہے۔مجھے بتایا گیا کہ آج جمعہ ہے اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم امرتسر میں سب سے اونچی ( بیت الذکر) میں جمعہ کی نماز پڑھائیں گے۔میں نے تیاری کی ، میں اونچی ( بیت الذکر ) کی سیڑھیاں چڑھتا ہوا ( بیت الذکر) میں پہنچا۔( بیت الذکر ) اپنی فراخی میں بہت بڑی تھی۔ہزار ہا لوگ یہ سن کر کہ آج جمعہ کی نماز آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھائیں گے۔وقت سے بہت پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔( بیت الذکر ) شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک بھری ہوئی تھی مجھے سب سے اخیر کی صف میں جگہ ملی۔جب نماز کھڑی ہوئی اور صفیں درست کی جارہی تھیں تو میں نے دیکھا کہ میری صف سے اگلی صف کے کئی لوگ واپس نکل رہے ہیں۔جیسے وضوٹوٹنے کے بعد لوگ دوبارہ وضو کرنے کے لئے پچھلی طرف نکلتے ہیں۔میں اپنی صف سے اگلی صف کی طرف بڑھا۔پھر اگلی صف سے بھی کچھ لوگ پیچھے نکل گئے اور میں آگے بڑھتا گیا۔حتی کہ میں پہلی صف میں بالکل امام کے پیچھے پہنچ گیا۔تو امام نے سورۃ فاتحہ کے بعد قرآت شروع کی وہ پیاری آواز اب بھی کبھی جب مجھے خواب یاد آتا ہے میرے کانوں میں گونج جاتی ہے۔وہ قرآت يقى ق وَالقُرآنِ الْمَجِيدِهِ بَلْ عَجِبُوا اَنْ جَاءَ هُم مُّنْذِرْ مِنْهُمْ فَقَالَ الْكَافِرُونَ هذَا شَيی عجیب ه جب نماز ختم ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ نماز حضرت ابوبکر صدیق نے پڑھائی ہے امام صاحب کھڑے ہو گئے ، اور لوگ جوق در جوق مصافحہ کے لئے بڑھے۔میں حضور کی