جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 181 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 181

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 181 قادیان جا کر وہی نقشہ دیکھا جو خواب میں دکھایا گیا تھا۔اس کے بعد میں نے بیعت کر لی۔" تاریخ تحریر 20 نومبر 1939 ء) بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 376-375) ۴۶ مکرم جناب با بوعبدالکریم صاحب مغلپورہ لاہور " ( تاریخ ٹھیک طور پر یاد نہیں۔غالبا خلافت اولیٰ کے آخری ایام تھے ) دیکھا ایک بہت بڑا وسیع میدان ہے جس میں ایک ہلکا سا پردہ لگا ہوا ہے۔جس جگہ پر وہ ہے۔وہ بہت بلند جگہ ہے اور دوسری بہت نیچی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے۔کہ جیسا کہ پہلی جگہ سے دیار زمین چھوڑ گیا ہے، میں نچلی جگہ میں کھڑا ہوں۔یک لخت پردہ کے درمیان سے ایک ہاتھ نچلی جگہ کی طرف نمودار ہوا جو اس قدر روشن ہے کہ اُس کی مثال دُنیا میں میرے دیکھنے میں نہیں آئی۔سمجھنے کے لئے بجلی کے کئی وارڈ کا انڈا تصور ہو سکتا ہے۔مگر وہ روشنی ٹھنڈی فرحت افزا تھی۔میں اس روشنی کے ہاتھ کو دیکھ رہا ہوں کہ آواز آئی۔کیا دیکھتے ہو۔محمود کا ہاتھ ہے بیعت کرو۔میرے دل میں محسوس ہوا کہ یہ حضرت ام المومنین کی آواز ہے۔" تاریخ تحریر 28 جون 1939ء) بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 397-396)۔۔۔۔۔۔۔۔