جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 168 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 168

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 168 قادیان تحریر کر دیا۔اسی طرح حضرت سید محمود شاہ صاحب نے اپنی اور اپنی اہلیہ محترمہ کا بیعت کا خط لکھ دیا۔سوخدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے جس نے ہماری قبل از وقت رہنمائی فرمائی۔اب تو مجھے کوئی خلافت حقہ سے ہلا نہیں سکتا۔" (الفضل 23 جنوری 1957ء) ۳۵۔حضرت منشی محبوب عالم صاحب کا ایک رویا آپ کے پوتے مکرم نصیر احمد صاحب راجپوت آف کراچی ( حال لا ہور ) بیان کرتے ہیں کہ روز نامہ الفضل مورخہ 19 / مارچ 1964 ء میں حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کا ایک مضمون بعنوان ایک روایت ایک امانت شائع ہوا ہے اس مضمون میں حضرت سیدہ صاحبہ نے روایت فرمائی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا " کبھی تو ہمارا دل چاہتا ہے کہ محمود کی خلافت کی بابت ان لوگوں کو بتا دیں پھر میں سوچتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء اپنے وقت پر خود ہی ظاہر ہو جائے گا۔" یہ روایت بالکل سچ اور حق پر مبنی ہے میرے دادا جان حضرت منشی محبوب عالم صاحب مالک راجپوت سائیکل ورکس نیلا گنبد لا ہور ) کو بھی ایک رؤیا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہایت محبت سے فرمایا کہ میاں محمود کے پیچھے چلے جائیں۔آپ کا رویا درج ذیل ہے۔"خلافت ثانیہ کے قیام سے قبل آپ نے رویا میں دیکھا کہ ایک مکان کی چھت پر چند