جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 134 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 134

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ہیں اور خوشی ظاہر کرتے ہیں۔" 134 اس رویا کی مکرم مولا بخش صاحب کلرک لاہور اور مکرم نبی بخش صاحب نے نہ صرف تصدیق کی بلکہ کہا کہ ہم نے یہ خواب قبل از وقت سنے تھے۔(اخبار الحکم 28 / مارچ 1914ء) ۱۳۔حضرت مولوی محمد سعید صاحب حیدر آبادی کی رؤیا محمد اسحاق علی احمد بھیروی صاحب نے مولوی محمد سعید صاحب کی رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرمایا: "حضرت مولوی محمد سعید صاحب حیدر آبادی جماعت کے امام اور برگزیدہ رکن ہیں ان کی قابلیت زہد وانقا مسلم ہے وہ خود صاحب ارشاد ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر موجود تھے، اور خدمت سلسلہ انہوں نے مقامی بے نظیر خدمات کی ہیں۔پانچ سال پہلے ان کو رؤیا کے ذریعہ معلوم ہوا اور حضرت خلیفہ مسیح کی خدمت میں عرض کر دیا۔حیدر آبادی جماعت کا بیعت نامہ آ گیا۔یکا یک حضرت اقدس جناب خلیفہ مسیح علیہ السلام کے وصال کی خبر پہنچ گئی۔اناللہ وانا اليه راجعون۔خبر کے پہنچنے سے پیشتر اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کے دل میں ڈال دیا کہ ہم تیسرے دور میں ہیں جو عالی جناب صاحبزادہ صاحب کا ہے۔چنانچہ اس حالت کی تھوڑی ہی