جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 114
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے۔ہزارہ کے محمد صادق کا خواب 114 " اسی طرح ہزارہ کی طرف کا ایک شخص جس کا نام محمد صادق ہے آیا اس نے دیکھا کہ میں نفل پڑھنے کے لئے مسجد میں گیا ہوں اور وہاں اپنے بھائی سے مصافحہ کیا ہے جس کا نام محمود تھا۔اور مصافحہ کرتے وقت بجائے ہاتھ پر ہاتھ پڑنے کے بازو پر پڑا ہے اور دیکھا کہ اس وقت اس کے بھائی کے بائیں طرف سر کے بال ایک روپیہ بھر اڑے ہوئے ہیں۔یہ رویا ء اس نے کسی کو سنائی اور اس نے اس کہا کہ تم کسی بزرگ کی بیعت کرو گے۔وہ اسی تلاش میں تھا کہ کسی احمدی نے حضرت مولوی صاحب کا پتہ اسے بتایا اور وہ یہاں آیا۔بٹالہ میں اسے کسی نے آپ کی وفات کی خبر دی مگر وہ قادیان آ گیا۔یہاں لوگ خلافت کے لئے بیعت ہورہے تھے وہ کہتا ہے کہ میں نے خیال کیا کہ مولوی صاحب تو فوت ہو چکے ہیں انہی کی بیعت کرلوں مگر جب بیعت کے لئے ہاتھ رکھا تو بجائے ہاتھ پڑنے کے بازو پر ہاتھ پڑا۔کہتا ہے کہ اس وقت مجھے خیال آیا کہ کہیں یہ وہی خواب تو پوری نہیں ہوئی۔اس وقت سر اٹھا کر دیکھا تو میرے سر پر وہی نشان دیکھا۔کیونکہ ان دنوں کسی بیماری کی وجہ سے میرے سر کے بائیں طرف کے بال ایک روپیہ برا براڑ گئے تھے۔بیعت کے بعد اسے معلوم ہوا کہ میرا نام بھی محمود ہے۔جس پر اسے اپنی خواب کی صداقت کا علم ہو گیا اور اس نے لوگوں کے سامنے اپنی رؤیا کو بیان کیا۔" (حقیقة الرؤیا از انوار العلوم جلد 4 صفحہ 130- 129 )