جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 113 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 113

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ایک غیر احمدی کی خواب 113 " پھر ایک غیر احمدی نے لکھا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک دریا ہے اور اس پر ایک آدمی کھڑا ہے اور کچھ لوگ گزر رہے ہیں جو گزرتا ہے اسے وہ کھڑا ہونے والا شخص کہتا ہے کہ اس سے (مجھ سے ) چٹھی لاؤ تب گزرنے دوں گا۔جو لوگ تو چٹھی لا کر دکھا دیتے ہیں وہ صحیح سلامت پار اتر جاتے ہیں اور جولانے سے انکار کرتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔" (حقیقۃ الرؤیا از انوار العلوم جلد 4 صفحہ 129)۔ایک اور غیر احمدی کا خواب اسی طرح ایک شخص نے جو یہاں سے قریب ہی ایک گاؤں شکار کا رہنے والا ہے اور مجھے جانتا نہ تھا دیکھا کہ میں خلیفہ مقرر ہو گیا ہوں صبح اٹھ کر اس نے احمدیوں سے پوچھا کہ قادیان میں کوئی محمود ہے اس کو بڑا درجہ ملنے والا ہے۔اس سے یہ سن کر جب وہاں کے احمدی یہاں آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ حضرت مولوی صاحب فوت ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ میں خلیفہ ہوا ہوں۔" (حقیقة الرؤیا از انوار العلوم جلد 4 صفحہ 129)