جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 105 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 105

خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 105 سے کوئی خاص کام میرے سپرد کیا جائے گا۔دشمن مجھے اس کام سے غافل کرنے کی کوشش کرے گا وہ مجھے ڈرائے گا دھمکائے گا اور گالیاں دے گا مگر مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ میں ان کی گالیوں کی طرف توجہ نہ کروں اور " خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ " کہتا ہو منزل مقصود کی طرف بڑھتا چلا جاؤں یہی وجہ ہے کہ میرے ہر مضمون پر یہ الفاظ لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔" خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ " رؤیا وکشوف سید نامحمود صفحه 26-25) دین کی تکمیل کے لئے کھڑا کرنے کی طرف ایک الہی اشارہ: حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی زندگی میں غالبا 1913ء کے ایک القاء کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔" حضرت خلیفتہ اُسیح کی زندگی کا واقعہ ہے کہ منشی فرزند علی صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں تم سے قرآن مجید پڑھنا چاہتا ہوں اس وقت ان سے میری اس قدر واقفیت بھی نہ تھی میں نے عذر کیا مگر انہوں نے اصرار کیا۔میں نے سمجھا کہ کوئی منشاء الہی ہے آخر میں نے ان کو شروع کرا دیا ایک دن میں پڑھا رہا تھا کہ میرے دل میں بجلی کی طرح ڈالا گیا کہ آیت رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُم سورۃ بقرہ کی کلید ہے اور اس سورت کی ترتیب کا راز اس میں رکھا گیا ہے اسی کے ساتھ ہی سورۃ بقرہ کی ترتیب پورے طور پر میری سمجھ میں آ گئی۔" منصب خلافت تقریر 12 اپریل 1914 ء صفحہ 7) اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے اسی تقریر میں فرماتے ہیں۔میں اس راز اور حقیقت کو آج سمجھا کہ تین سال پیشتر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بجلی کی طرح میرے دل میں کیوں ڈالی، قبل از وقت میں اس راز سے آگاہ نہیں ہوسکتا تھا مگر آج