جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 729
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ہیں میں نے پوچھا " کون " تو بڑی واضح آواز آئی مسرور احمد اور ساتھ ہی آنکھ کھل گئی۔729 تاریخ تحریر 05/جنوری 2004ء) ۲۵۴ مکرمہ طاہرہ نورین نثار صاحبہ۔جرمنی جس رات خلافت خامسہ کا انتخاب تھا۔میں ٹی وی (M۔T۔A) پر دیکھ رہی تھی۔پھر سوا دو نفل ادا کروں۔نفل ادا کرنے کے بعد M۔T۔A دیکھتے دیکھتے مجھے چند منٹ کے لئے نیند آگئی۔سیف اللہ سیف اللہ کی آواز آئی اور میں جاگ گئی۔ادھر ادھر دیکھا پھر M۔T۔A دیکھنے لگ گئی اور چند منٹ بعد خلافت خامسہ کا اعلان سنا۔(الحمد للہ ) تاریخ تحریر 16 جون 2003ء) ۲۵۵۔مسز امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ چوہدری صادق علی صاحب۔ناصر آباد شرقی ربوہ خلافت خامسہ کے انتخاب کے سلسلہ میں بیت الفضل لندن میں اجلاس جاری تھا اور عالمگیر جماعت احمدیہ کے تمام افراد کی طرح ہم بھی درد دل سے زیر لب دعاؤں میں مصروف MTA کے سامنے بیٹھے تھے۔چند سیکنڈز کے لئے مجھے اونگھ آگئی۔میں نے دیکھا کہ MTA پر امام