جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 714
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 714 خلیفہ المسیح الخامس منتخب ہو گئے ہیں۔ان کے اعلان میں جو الفاظ مجھ تک پہنچے وہ یہ تھے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث استخارہ میں تشریف لائے اور انہوں نے حضرت مرزا مسرور احمد کی بیعت لی۔ان کے جو الفاظ میں نے نئے اور آخر میں مجھ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے پہ تسلی ملی کہ پہلے جو ستارہ ٹوٹے دیکھا اور یہ نظارہ کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث بیعت لے رہے ہیں دل کو تسلی ہوئی کہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث کو خدا تعالیٰ نے ناصر الدین کا خطاب عطا کیا تھا۔انشاء اللہ یہ خلیفہ بھی ناصرالدین ہوگا۔( تاریخ تحریر 02 نومبر 2005ء) ۲۳۴۔مسز صفیہ بیگم صاحبہ دارالعلوم شرقی ربوہ انتخاب خلافت کی رات جب ہم لوگ ٹی۔وی کے سامنے بیٹھے اس انتظار میں تھے۔" کہ خلیفہ کا چناؤ ہو اور ہمیں اطلاع ملے مجھے غنودگی ہوگئی۔اور غیبی آواز آئی "میاں مسرور احمد " اسی وقت عاجزہ نے اپنے میاں کرامت اللہ فضل صاحب سابق معلم وقف جدید کو بتا دیا۔کہ خلیفہ خامس میاں مسرور احمد صاحب بنیں گے۔( تاریخ تحریر 19 نومبر 2005ء)