جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 709 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 709

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۲۸ مکرم عبد النصیر جمال صاحب۔طالب علم جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن ربوہ 709 مورخہ 22 اپریل کو انتخاب خلافت سے قبل جب میں بیت الثناء ماڈل کالونی میں انتخاب خلافت کی کارروائی ایم ٹی اے پر دیکھنے اور بیعت میں شامل ہونے کے لئے جارہا تھا تو میرے دل و دماغ پر ابی تصرف سے اس بات کا غلبہ تھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہی خلیفتہ امیج منتخب ہوں گے۔( تاریخ تحریر 8 نومبر 2005ء) i۔۲۲۹۔ڈاکٹر مرزا احمد الدین صاحب۔ہومیو پیتھ ساہیوال انتخاب خلافت خامسہ سے قبل جب ہم با قاعدہ M۔T۔A پر حال واحوال دیکھ رہے تھے۔آدھ گھنٹہ پہلے میری زبان پر جاری ہونے والا نام ، مرز امسر وراحمد تھا۔حالانکہ اس نام سے میں اتنا مانوس نہ تھا اور میں سوچتا کہ مرزا مسرور احمد صاحب تو پہلے ہی اعلیٰ عہدہ پر مرکز ربوہ میں فائز ہیں۔پھر کچھ خاموشی کے بعد پھر وہی نام مرزا مسرور احمد زبان پر جاری ہوتارہا۔حتی کہ نتیجہ کا اعلان ہو گیا۔کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ اسیح الخامس مقرر ہوئے ہیں۔میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور امیر جماعت ساہیوال ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب کو فون پر مبارک باد دی۔اس طرح سے میری حیرت دور ہوئی۔اور آزمائش کی گھڑی ٹلی۔ا۔پھر دوسرے دن مختصر خوب دیکھا کہ تہجد کے وقت ہے حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ -ii