جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 546
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے : رویا، خوا 546 کے صحن میں سے گزرتے ہوئے اندر جارہے ہیں تو اس دوران بیت کے صحن میں کوئی تاریا پائپ لوہے کا جیسے پانی وغیرہ کے لئے اوپر سے گزر رہا ہے تو ان کے لمبے قد کی وجہ سے اچانک ان کے ماتھے یا سر پر لگتا ہے، کچھ ہی دیر بعد آپ خلیفہ منتخب ہو جاتے ہیں اور جب باہر تشریف لاتے ہیں تو عصر کے بعد کا وقت ہو چکا ہوتا ہے تو مجھے فرماتے ہیں کہ میرے لئے چائے کا انتظام کرو۔اس وقت کی چائے میں تمہارے پاس پیوں گا اور میں جلدی جلدی چائے کا انتظام کرتا ہوں۔( تاریخ تحریر 07 مئی 2002ء) ۴ ۵ مکرم ناصرمحموداحمد صاحب۔ڈیفنس لاہور آج سے قریباً دو سال قبل جب خاکسار " گنی کنا کری" میں ملازم تھا تو ایک رات خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑی تصویر جو کہ لکڑی کے فریم میں ہے۔ایک صاحب اٹھائے ہوئے مجھے دکھاتے ہیں۔تصویر میں ایک شخص پگڑی میں ملبوس کھڑا ہے۔میں پوچھتا ہوں کہ یہ کون ہے تو آواز آتی ہے کہ یہ اگلے خلیفہ ہیں۔میں پوچھتا ہوں کہ ان کا نام کیا ہے تو آواز آتی ہے "مرزا مسرور احمد " اگلے روز صبح میں نے اس خواب کا ذکر مکرم مولا نا خوشی محمد شاکر صاحب مبلغ گنی کنا کری سے کیا۔آپ نے کہا کہ اس خواب کا ذکر کسی سے نہ کریں جب تک ایسا ہو نہ جائے مگر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات پر قبل از خلافت میں نے یہ خواب اپنی والدہ کو سنا دی تھی۔( تاریخ تحریر 10 رمئی 2003ء)