جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 541
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 541 Khalifatul Masih the V۔I saw that you had the freckle near your eye۔( ترجمہ ) کئی سال قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) میرے گھر تشریف لائے ہیں اور میں نے انہیں اپنے Living Room میں میز پر بٹھایا چند لمحوں کے بعد دوبارہ دروازے پر گھنٹی بجی اور ایک اور حضور اندر تشریف لائے اور میز پر بیٹھ گئے یہ خواب بڑی واضح اور صاف تھی جو کئی سالوں کے بعد بھی اچھی طرح یاد ہے۔میں نے دونوں حضور کوخوب بغور دیکھا اور Confused ہوئی اور پوچھا کہ اصل حضور کون سے ہیں اور آواز آئی کہ دونوں حضور ہیں " پھر دوبارہ غور سے دیکھا تو مجھے صرف ایک حضور کی آنکھ کے قریب Freckle رنگ دار نشان۔چھائی۔دھبہ ( نشان ) کا فرق محسوس ہوا۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے خلیفہ بننے کے بعد پہلی ملاقات کے دوران میں نے جب آپ کی آنکھ کے قریب Freckle دیکھا تو مجھے پرانی خواب یاد آ گئی۔تاریخ تحریر 11 اکتوبر 2003ء) الان مکرم حسیب انور صاحب چک نمبر 1-6/11 تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال 2000ء میں ربوہ تعلیم کے دوران خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ زمین ایک گلوب کی شکل میں خاکستری رنگ میں فضاء میں گھوم رہی ہے۔اور اس کے پیچھے سے خدا تعالیٰ کے نور