جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 538
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 538 چنانچہ جب انتخاب کے وقت حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام پیش ہوا تو ان تینوں خوابوں ( بلکہ تیسرا تو کشف معلوم ہوتا ہے ) کی بناء پر خاکسار یقین محکم پر قائم تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہی خلیفتہ المسیح الخامس کے عظیم روحانی منصب پر فائز فرمائے گا اس لئے کسی اور طرف ذہن گیا ہی نہیں چنانچہ خاکسار نے پورے شرح صدر کے ساتھ اپنا ووٹ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو ہی دیا اور آپ ہی الہی تقدیر کے مطابق خلیفہ اسیح الخامس منتخب ہوئے۔الحمد للہ علی ذالک تاریخ تحریر 16 نومبر 2005ء) ۲۸۔مکرم محمد نواز صاحب۔جرمنی خاکسار نے تقریباً 2000 ء جون جولائی میں خواب دیکھا تھا کہ ایک کمرہ ہے کمرہ ربوہ میں ہے اور تھوڑے لوگ کمرہ میں بیٹھے ہیں اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ان کو خطاب کر رہے ہیں۔ایک بات مجھے یاد ہے حضور چار یا تین دفعہ ہاتھ کے اشارہ سے فرما رہے ہیں صبر کرو، صبر کرو، صبر کرو،صبر کرو۔اور میرا دماغ جو تاثر دے رہا ہے وہ یہ ہے کہ یہ خلیفہ ہیں اور حضور کی نگری حضرت خلیفہ منبع الرابع (رحمہ اللہ ) سے تھوڑی چھوٹی ہے۔بات وہ کہہ رہے ہیں جو خلیفہ مسیح الرابع نے فرمائی ہے اور ایسے جیسے ویڈیو گایا جاتا ہے ٹی وی وہی دکھاتا ہے جو کیسٹ میں ہوتا ہے کھتا ہوں کہ روحانی طور پر ایک ہی وجود ہیں۔بات حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی ہے کہ حضرت خلیفہ مسیح الخامس رہے ہیں ان کی زبان میں بول