جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 524 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 524

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۳۴ مکرمہ نصیره لیاقت صاحبه زوجہ لیاقت علی خاں صوفی ہو میو پیتھک ربوہ 524 میں حضرت خلیفہ امسح الرابع (رحمہ اللہ ) کی بیماری کے دوران آپریشن سے پہلے ایک رات حضور کی صحت کے لئے دعا کرتی کرتی ہوئی کہ خواب میں میں خود سے کہتی ہوں کہ "ہائے حضور فوت ہو گئے اور اب میاں مسرور احمد خلیفہ بنیں گے " ساتھ ہی ایک دم میری آنکھ کھل گئی۔میں سخت بے چین ہوئی۔حضور کے لئے بہت دعائیں کرتی رہی پھر حضور کے آپریشن کے بعد اللہ تعالیٰ نے جب صحت دی تو میں نے اپنی خواب میں مسرور کا مطلب خوشی اخذ کیا اور میں بہت خوش تھی کہ خدا نے حضور رحمہ اللہ کو موت کے منہ سے نکال کر ہمیں خوشی دی ہے۔اور جب میں نے اچانک حضور کی وفات کی خبر سنی تو دل کانپ اٹھا اور ساتھ ہی وہ خواب دوبارہ میرے ذہن میں آگئی تو اس رات کو میں نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام ایک پر چہ پر لکھ کر اس کو بند کر کے اپنی بیٹی کو دیا کہ اس کو تالے میں رکھ دو یہ میری امانت ہے۔جب میں کہوں تو اس کوکھولنا۔جب خدا نے ہمیں دوبارہ خلافت کی نعمت عطا کی اور جونہی آپ کا نام بولا گیا تو میں نے بے اختیار الحمد للہ کہا اور بیٹی سے کہا جاؤ اور پرچی نکال کر اس کو پڑھو کہ اس سے ایمان بڑھتا ہے کہ خلیفہ خدا بنا تا ہے۔( تاریخ تحریر 26 را پریل 2003ء) ۳۵ مکرم حلیمہ کرامت صاحبہ دار النصر شرقی۔ربوہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحم اللہ) کی بیماری کے دوران خواب میں دیکھا کہ حضور