جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 416 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 416

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 416 پھر کل ہی خواب میں حضرت صاحب ( رحمہ اللہ ) ملے اور انہوں نے اس بچی کو دو گلاب کے پھول دیئے اس بچی نے پوچھا کہ حضور ( رحمہ اللہ ) آپ تو فوت ہو گئے تھے تو آپ نے فرمایا کہ نیک لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔اور جماعت کی مضبوطی کے لئے آیا ہوں۔تاریخ تحریر 16 جون 1982ء) ۹۱ مکرمہ امتہ الشافی صاحبہ بنت رسالدار فضل الہی صاحب چارسدہ پشاور حضرت خلیقه اصبع الثالث (رحمہ اللہ ) کی علالت سے چند دن قبل خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہال ہے۔اور اس میں بہت سارے احمدی جمع ہیں۔اور خوشی اور غمی کے ملے جلے جذبات لئے کسی فیصلہ کے منتظر ہیں۔کہ اتنے میں ہال کے ایک طرف سے حضرت مرزا ناصر احمد صاحب ( جن کو مرحوم کہتے ہوئے زبان ساتھ نہیں دیتی ) اپنی مخصوص پروقار چال اور اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں۔اور ان سے ایک قدم پیچھے اور حضور کے قدم پہ قدم رکھ کر ایک بزرگ بھی ان کے ساتھ چلے آرہے ہیں۔ان دونوں کو ساتھ دیکھ کر لوگ بہت خوش ہوتے ہیں۔اور پھر وہ دونوں کوئی فیصلہ کرنے ایک کمرے میں داخل ہو جاتے ہیں۔میں کسی سے پوچھتی ہوں۔کہ یہ حضور کے ساتھ کون ہیں۔تو مجھے جواب ملتا ہے کہ یہ حضور کے بھائی مرزا طاہر احمد ہیں۔اور میرے منہ سے یہ الفاظ نکلتے ہیں۔کہ کس قدر ملتے جلتے ہیں حضور سے۔پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اس وقت تو کچھ نہ سمجھ سکی مگر آج میرے خواب کی تعبیر میرے سامنے ہے۔( تاریخ تحریر 02 جولائی 1982ء)