جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 386
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے کہ آپ ٹوپی اتار کر سر پر پگڑی رکھ لیں چنانچہ خواب میں ایسا ہی ہوا۔386 بیت مبارک میں بیعت کے وقت حاضر تھا مکرم صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب نے آپ کو جب حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ) کی پگڑی پیش کی تو مجھ کو خواب کا نظارہ یاد آگیا۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔۔*۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 14 جون 1982ء) -i مکرم جہانگیر احمد جوئیہ صاحب امیر جماعت احمد یہ ضلع خوشاب تقریباً 10 ماہ ہوئے خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایک مکان سے باہر آرہے ہیں مکان کا دروازہ جانب مغرب ہے۔اُس وقت میری زبان پر یہ جاری ہو جاتا ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد خلیفہ ہیں یا ہوں گے یہ خواب میں نے خلافت رابعہ کے انتخاب سے پہلے بہت سے آدمیوں کو سنایا تھا۔-ii 9 جون 1982ء کو خاکسار نے تقریباً ڈیڑھ دو بجے رات کو خواب دیکھا کہ حضرت خلیفة المسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کی حرم ثانی سیاہ برقعے میں ہیں اور پردہ میں ہیں اور خاکسار کو معلوم ہوتا ہے کہ اسلام آباد سے حضور مرحوم کی بیوی اکیلی آئی ہیں اور حضور نہیں آئے اور یہ بالکل صاف خواب تھا۔خاکسار نے بوقت تقریباً 3 بجے برائے تہجد مربی سلسلہ خوشاب مکرم محمد طفیل گھمن صاحب کو جگا کر خواب سنایا مگر انہوں نے تعبیر نہ بتائی اور نماز فجر پڑھ کر سو گئے جب تقریباً ساڑھے چھ بجے حضرت خلیفہ امسح الثالث (رحمہ اللہ ) کی وفات کی اطلاع ملی تو اس