جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 346 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 346

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۲۳ مکرم وارنٹ آفیسر مرزا سعید احمد صاحب شاہراہ فیصل کراچی 346 اس عاجز نے عرصہ دراز ہوا ایک خواب میں دیکھا تھا کہ گویا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نور اللہ مرقدہ نوجوان ہو کر اس دنیا میں واپس آگئے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ میں اس لئے اس دنیا میں ہوں۔کہ آپ لوگوں کے بیرونی ملکوں کے جو راستے بند کر دیئے گئے ہیں ان کو کھول دوں۔تاریخ تحریر 17 جون 1982ء) ۱۵ مکرم را نارفیق احمد صاحب جہانگیر پارک لاہور ہماری نانی جان صاحبہ جو رفیقہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہیں اور مکرم کریم بخش ( نان بائی ) کی صاحبزادی ہیں اور زوجہ مکرم صوفی حبیب اللہ خان ہیں اور ام سعید اللہ خان پروفیسر اسٹیٹ۔۔Collage۔T ہیں انہوں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) اپنی پگڑی جناب مرزا طاہر احمد صاحب کو دے رہے ہیں اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی انہوں نے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا۔تاریخ تحریر 13 جون 1982ء)