جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 311
311 خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے قرون اولیٰ کی بعض پیشگوئیوں کا مصداق بادشاہت پوتے کو ملے گی۔یہود کی احادیث کی مشہور کتاب "طالمود" میں لکھا ہے۔It is said that he(The Messiah) Shall die and his kingdom decend to his son and grandson۔(In proof of this openion ysaih xLII is qouted) ترجمہ " یہ بھی ایک روایت ہے کہ مسیح کے وفات پانے کے بعد اس کی بادشاہت ( یعنی آسمانی بادشاہت) اس کے فرزند اور پھر اُس کے پوتے کو ملے گی۔اس روایت کی تائید میں یسعیاہ باب 42 آیت 4 کا حوالہ دیا جاتا ہے۔" طالمود از جوزف بر کلے باب 5 مطلو به لندن 1878ء) پیشگوئی مسیح ناصری کے وجود میں تو پوری نہیں ہوئی کیونکہ نہ ان کا کوئی فرزند تھا نہ پوتا۔یسعیاہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیشگوئی مسیح موعود اور اُس کے مبشر فرزند اور پوتے کے متعلق ہے۔جن کے متعلق زیادہ صراحت خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں ہے۔حدیث نبوى لناله رجال من هولاء فارس کے مصداق: آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد لو كان الايمان معلقاً بالثريا لناله رجال من ھو لاء کے مصداق بہت سے فارسی انسل دوست ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد سے ہوں گے۔اُن کے ایک مصداق سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع بھی تھے۔