جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 296
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۷۹۔مکرم محمد اور میں صاحب نمبردار چک 99/6R براستہ ہڑ پہ روڈ ضلع منٹگمری (ساہیوال) 296 میں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر حلفیہ شہادت دیتا ہوں کہ مجھے حضرت خلیفۃ امسح الثانی کی وفات کی رات یہ خواب آئی۔میں نے دیکھا کہ میں دو بیچ کر ہمیں منٹ پر خود حضرت خلیفہ اسیح الثانی جماعت کے ایک بہت بڑے ہجوم کو ارشاد فرمارہے ہیں۔"مرزا ناصر احمد کا ہاتھ پکڑ و!" یہ الفاظ حضور نے بڑے جوش سے فرمائے۔جب آنکھ کھلی تو وقت 20-2 تھا۔۸۰ مکرم خلیل الرحمن صاحب P۔E۔C۔H۔S 2/135-G کراچی اس عاجز نے 8،9 رنومبر 65ء کی درمیانی شب کو رات کے پونے دس بجے کے اندر جبکہ میں شاہین ایکسپریس سے ربوہ آرہا تھا۔مندرجہ ڈیل رو یاد دیکھیں اس سے پہلے کراچی سے چلنے کے بعد سے یہ عاجز دعا کرتا رہا کہ یا اللہ تو مجھ پر انکشاف کر دے کہ خلیفہ اسیح الثالث تو کے چنے گا۔جیسے تو نے حضرت خلیفہ اسی الاول کی وفات پر میرے پیارے والد حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب پر انکشاف کیا تھا۔(انہوں نے حضرت خلیفہ اول کی وفات کا تار پڑھتے