جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 293
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۷۴۔مکرم چوہدری سردار خان صاحب دانہ زید کے یتحصیل پسرور سیالکوٹ 07رنومبر 1965ء کو دن کے بارہ بجے خواب آیا کہ 293 ایک بہت بڑا ہجوم ہے جس میں حضرت خلیفۃ اسیح الثالث حضرت میاں ناصر احمد صاحب منتخب ہوئے ہیں اور بہت آدمی " لبیک لبیک " کہتے ہیں اور " ہم حاضر ہیں۔ہم حاضر ہیں۔" کہتے ہیں۔میں نے بھی خواب میں کہا۔"لبیک۔ہم حاضر ہیں۔" ۷۵۔مکرم بابو قاسم الد ین صاحب امیر ضلع سیالکوٹ مورخہ 08 نومبر 1965ء کو 2 اور 3 بجے صبح کے درمیان میں نے خواب دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ منتخب ہوئے ہیں اور ربوہ میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔(حضور کی وفات کی خبر اس کے بعد 15-4 صبح کے وقت ملی ) ☆۔۔۔۔۔۔۔