جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 289
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۶۸۔مکرم مستری عبدالحمید صاحب گنج مغل پورہ۔لاہور میرا یہ حلفیہ بیان ہے۔289 حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی وفات سے دو دن قبل خواب دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سفید پگڑی پہنے کھڑے ہیں۔داڑھی سفید اور چہرہ شیشے کی طرح چمکتا ہے اور بارعب ہے۔میں نے خواب میں ہی دیکھا کہ خلیفتہ المسیح الثانی کے بعد مرزا ناصر احمد صاحب امام ہوں گے۔۶۹ مکرمہ مائی اروڑی صاحبہ عرف غلام فاطمه چوڑیاں والی۔ربوہ مجھے حضور کی وفات سے ایک دن قبل یہ خواب آئی کہ ایک بہت بڑا دریا ہے جس میں حضور اقدس کے لئے ایک نہایت خوبصورت کشتی آئی ہے۔اس کشتی میں ایک سبز رنگ کی پگڑی زری دار کلے پر ہے۔حضور کشتی پر سوار ہونے لگے ہیں تو ساری جماعت رورہی ہے۔اور حضور کوکشتی پر سوار نہیں ہونے دیتی۔جس پر حضور نے بڑے جلال سے فرمایا۔میں جا رہا ہوں مجھے جانے دو۔میں قادیان جارہا ہوں اور اپنی جنت میں