جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 270
خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے ۳۹ مکرم عبدالرحمان صاحب بھٹہ معلم وقف جدید چک 3/53 کمی کی ضلع شیخو پوره خواب میں دیکھا کہ 270 ایک بستی ہے اور حضرت طاریہ اسیح الثانی کی نعش مبارک معززانہ طور پر چار پائی پر خلیفة پڑی ہے۔اس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب تشریف لا کر حضور کا جنازہ پڑھا رہے ہیں۔میں بھی نماز جنازہ میں شامل ہوں۔جنازہ کے معا بعد سرعت سے یہ خبر پھیلتی ہے کہ حضرت صاحب کے وصال کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ مقرر ہو گئے ہیں۔کده مکرم خواجہ محمد شریف صاحب ڈھینگرہ ہاؤس شمس آباد گوجرانوالہ یہ اُن دنوں کی خواب ہے جب حضرت مرزا شریف احمد صاحب ابھی زندہ تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات و کشوف کی بناء پر میرا خیال تھا کہ خلیفہ ثالث شائد وہی ہوں گے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ربوہ میں حضرت خلیفہ لمسیح الثانی کی ملاقات کے لئے گیا ہوں۔جب کمرہ ملاقات میں داخل ہوا تو دیکھا کہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب گاؤ تکیہ لگائے بیٹھے ہیں۔