جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 240
خلافت ثالثه : مبشر رویا ،خواہیں اور الہی اشارے ۲۔مکرم آغا محمد عبد اللہ خان صاحب فاروقی احمدی، بھڈانہ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی 240 آغا محمد عبد اللہ خان صاحب فاروقی احمدی بمقام بھڈا نہ تحصیل گوجر خان اپنی تصنیف کو کب دری مطبوعہ 1930 ء کے صفحہ 5 پر اپنا ایک کشف درج کر کے تحریر فرماتے ہیں۔لیکن اب آفتاب ایک پرندہ کی شکل میں متمثل ہو گیا۔اس کے چار پر تھے پہلے پر کے اگلے حصہ پر "نور" لکھا ہوا تھا۔اور دوسرے کے 1/3 حصہ پر " محمود "۔تیسرے پر کے عین وسط میں "ناصر الدین " اور چوتھے پر " اہل بیت"۔ان چاروں پروں کے زیر ایک زرد چادر اور ایک سرخ چادر تھی۔سرخ چادر زمین پر گر پڑی اور زرد چادر آفتاب میں سما گئی۔تخمین 75 لمحوں کے بعد آفتاب منارہ بیضاء کے عین جنوب کی طرف غائب ہو گیا اور پھر سارے کشف میں نظر نہ آیا۔لفظ ناصر الدین میں اور اسی طرح بعض اور رویا میں تیسرے خلیفہ کا صفاتی نام دکھایا گیا اور یہ بالکل حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی اس بشارت کے مطابق جو آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی کہ میرا بھی ایک لڑکا دین کی نصرت کرنے والا ہوگا اور یہ عجیب بات ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے انتخاب کے بعد ان کا نام بعض جرائد نے ناصرالدین ہی لکھا۔(دیکھئے نوائے وقت لاہور 10 نومبر 1965ء)