جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 239 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 239

خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 239 مبشر خوا ہیں، رؤیا اور الہی اشارے مکرم علی محمد صاحب مسلم سیکرٹری اصلاح وارشاد فرید ٹاؤن منٹگمری (ساہیوال) خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ 1929ء میں خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ خاکسار بہشت کے ایک چھوٹے سے قطعہ کے پاس کھڑا ہے۔اس قطعہ کے اندر مشرقی جانب ایک درخت ہے جو غالباً سفیدہ کا درخت ہے۔اس درخت کے نیچے چار کرسیاں بچھی ہوئی ہیں۔جن کا رخ مغرب کی طرف ہے۔یعنی شمالاً جنوباً بچھی ہوئی ہیں۔پہلی کرسی پر شمالی جانب سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رونق افروز ہیں۔ان کی بائیں طرف حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول تشریف فرما ہیں۔ان کی بائیں جانب حضرت مرز البشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی تشریف فرما ہیں اور ان کی بائیں جانب حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب تشریف فرما ہیں۔اس قطعہ کا فرش سبز گھاس کا ہے۔چاروں کرسیوں کےسامنے فرش پر حضرت مولوی سرور شاہ صاحب اور حضرت مولوی شیر علی صاحب شمالاً جنو با بیٹھے ہوئے ہیں۔