جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 172
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 172 مسجد میں مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے ہیں اور بائیں ہاتھ میں چھڑی ہے جو زمین پر ٹکا کر کھڑے ہیں اور داہنے ہاتھ کی انگشت آسمان کی طرف کھڑی کی ہوئی خداوند تعالی کی طرف اشارہ ہے۔گویا کہ اشارہ سے فرمارہے ہیں کہ میں اللہ کومنوا تا ہوں اور حضرت خلیفتہ المسیح علیہ الصلوۃ والسلام خلیفہ اول آگے بیٹھے ہوئے ہیں اور چند کس جماعت کے بھی پاس موجود ہیں اور داہنی طرف آنحضور حضرت مصلح موعود خلیفہ ثانی علیہ الصلوۃ والسلام بھی کھڑے ہیں اور عاجز کے کان میں آواز آئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ جو میری آنکھیں ہیں یہ غور سے دیکھو کہ یہ میری آنکھیں میاں صاحب کی ہیں اور میں نے میاں محمود صاحب کو دے دی ہیں ، اور عاجز زور شور سے بحالت اسی رؤیا میں پکار رہا ہے کہ یہی مسیح موعود ہے کہ خدا کو منوا رہا ہے بعد اس کے بیداری ہوگئی۔"۔۔۔۔۔۔۔۔(الفضل 25 / مارچ 1915ء) ۳۹۔مکرم میاں شیر محمد صاحب کا خواب میاں شیر محمد یکہ والے جو ایک مخلص اور باعمل احمدی تھے اور باوجود یکہ کا پیشہ رکھنے کے خدا تعالیٰ کے ساتھ خاص تعلق تھا، نے مکرم ایڈیٹر صاحب الفضل کو اپنا ایک خواب سنایا جو آپ نے حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی زندگی میں دیکھا اور حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کی خدمت میں تحریراً پیش کیا۔وہ یہ ہے۔i۔" میں نے دیکھا کہ تین سورج ہیں ایک قریب دوسرا اس کے بعد تیسرا اس کے بعد