جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 99
۔خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 99 ہیں۔یہ ایک کچی خواب ہے ورنہ کیا چھ سال پہلے میں نے ان واقعات کو اپنی طرف سے بنا لیا تھا اور خدا تعالیٰ نے اسے پورا بھی کر دیا۔نعوذ بالله من ذالک دین کی اعانت بارے رویا: منصب خلافت انور العلوم جلد 2 صفحہ 65-64) 1908ءکے اپنے ایک کشف کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔" مجھے ایک کشف ہوا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہی میں نے دیکھا تھا وہ بھی اسی مقام پر دلالت کرتا ہے۔میں نے دیکھا کہ میں اس کمرہ سے نکل رہا ہوں جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رہتے تھے اور باہر صحن میں آیا ہوں وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف رکھتے ہیں اس وقت کوئی شخص یہ کہ کر مجھے ایک پارسل دے گیا ہے کہ یہ کچھ تمہارے لئے ہیں اور کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ہے۔کشفی حالت میں جب میں اس پارسل پر لکھا ہوا پتہ دیکھتا ہوں تو وہاں بھی مجھے دو نام لکھے ہوئے نظر آتے ہیں اور پتہ اسی طرح درج ہے کہ محی الدین اور معین الدین کو ملے۔میں کشف میں سمجھتا ہوں کہ ان میں سے ایک نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے اور دوسرا نام میرا ہے۔میں نے سمجھا کہ محی الدین سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں جنہوں نے دین کو زندہ کیا اور معین الدین سے مراد میں ہوں جس نے دین کی اعانت کی۔"۔تم ابراہیم ہو: الفضل 07 مارچ 1944 ء از رؤیا و کشوف سید نامحمود صفحه (11) 1908 ء ہی کی ایک رؤیا کا ذکر آپ نے یوں فرمایا: میں نے ایک دفعہ رویا دیکھا کہ میں بیت الدعا میں بیٹھا ہوں کہ ایک فرشتہ میرے