رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 446 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 446

446 ہیں۔یا ممکن ہے یہ حصہ بھی تعبیر طلب ہو۔الفضل 18 - اپریل 1950ء صفحہ 2 ں۔امکان ہے یہ حصہ اپریل 1950ء 496 فرمایا : دوماہ ہوئے میں نے رویا میں دیکھا کہ گویا میں کشمیر میں ہوں اور مکرم شیخ عبد اللہ صاحب جو فنانشل کمشنر صاحب کے دفتر میں انڈر سیکرٹری تھے اور جو حال میں غالبا انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ میں تبدیل ہو گئے ہیں وہ گویا سری نگر میں کسی اہم کام پر لگے ہوئے ہیں اور انہی کے ہاں مہمان ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں صرف چند گھونٹ کے لئے وہاں گیا ہوں اور اسی دن میں نے واپس آجاتا ہے شیخ صاحب مجھ سے اصرار کرتے ہیں کہ میں کچھ کشمیر کی سیر بھی کرلوں اور ایک دو دن ٹھہر جاؤں لیکن مجھے یہ اصرار ہے کہ میں آج ہی واپس جانا چاہتا ہوں اور ان کے اصرار پر میں نے کہا مثلا کونسی جگہیں ہیں جن کے متعلق آپ سمجھتے ہیں دیکھ لینی چاہئیں۔انہوں نے دو جگہوں کا نام لیا جن میں سے ایک کو ٹر ناگ ہے۔دوسری کا نام مجھے یاد نہیں رہا اور انہوں نے مجھے تصویریں دکھائیں کہ یہ ان جگہوں کی تصویریں ہیں وہ تصویر میں مجھے کچھ عجیب طرز کی معلوم ہو ئیں اور میں نے پوچھا کہ یہ تصویر میں کس طرح لی گئی ہیں انہوں نے کہا یہ تصویر میں ہوائی جہاز کے ذریعہ سے لی گئی ہیں عجیب بات یہ ہے کہ وہ تصویر میں حرکت کرتی ہیں مثلاً جب میں نے کو ثر ناگ کی تصویر دیکھی تو میں نے دیکھا کہ اس کا پانی نہایت شفاف ہے اور حرکت کر رہا ہے اور اچھل اچھل کر کناروں پر گر رہا ہے لیکن چونکہ مجھے کوئی ضروری کام معلوم ہو تا ہے میں نے مکرم شیخ صاحب کی بات نہیں مانی اور واپس آگیا۔دوسرے دن پھر میں نے اسی تسلسل میں رویا میں دیکھا کہ گویا میں گھر میں واپس آکر افسوس کرتا ہوں کہ میں نے شیخ صاحب کی بات کیوں نہ مان لی اور کیوں نہ ایک دو دن کے لئے سری نگر ٹھر گیا اور یہ خیال مجھ پر اتنا غالب آیا کہ میں نے دوبارہ کشمیر جانے کا ارادہ کیا اس وقت مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے علاقہ سے کشمیر تک ریل جاتی ہے اور میں اسی خیال کے زور پکڑ جانے پر سٹیشن کی طرف روانہ ہوا اس وقت میرے ساتھ کوئی احمدی نہیں لیکن سٹیشن پر پہنچا تو اس وقت کچھ اور مسافروں کے متعلق بھی معلوم ہوا کہ وہ کشمیر جا رہے ہیں۔میں ان سے بات کر ہی رہا تھا کہ اتنے میں سٹیشن کی طرف سے سیٹی کی آواز آئی اور معلوم ہوا کہ کشمیر جانے والی ریل