رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 375

375 گئی ہے اور وہ مناظر ایسی تیزی کے ساتھ میری آنکھوں کے سامنے سے گزرے ہیں جیسا کہ فلم تیزی کے ساتھ چلتی ہے اس کے سارے حصے تو اس وقت یاد نہیں جو حصے یاد ہیں وہ بیان کرتا ہوں۔میں نے دیکھا کہ میں سفر کر رہا ہوں اور مجھے سفر میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں کہیں دریا اور نالے رستے میں آجاتے ہیں کہیں پہاڑیاں رستہ میں آجاتی ہیں بعض پہاڑیاں خوشنما ہیں اور بعض بالکل پھسلنی اور سخت ہیں کسی جگہ گھاس اور سبزہ ہے اور بعض جگہ بالکل ننگی پہاڑیاں ہیں ان پر کوئی درخت و غیرہ نہیں اور بعض جگہ میلوں میں نیچے کھڈ دکھائی دیتی ہیں جن کو دیکھ کر دل سخت گھبرا جاتا ہے۔میں ان سب پر سے گزرتا جاتا ہے ہوں اس رویا میں میں نے جو نظارے دیکھے ہیں وہ اس دنیوی زندگی کے بالکل مشابہ ہیں۔بعض دفعہ انسان کو اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ وہ گھبرا جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ میرے لئے یہ دنیا جہنم بن گئی ہے یا میرے دل میں جہنم کی آگ سلگ رہی ہے اور بعض دفعہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے آرام کے سامان پیدا کر دیتا ہے اور اس کے لئے اس دنیا کو جنت بنا دیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ (الرحمن : (47) کہ مومن کے لئے دو جنتیں ہوتی ہیں اسی طرح میں نے جو مختلف قسم کے نظارے دیکھے ہیں وہ بھی اس دنیا کی دوزخیں اور جنتیں ہیں ان میں سے گذرتے ہوئے میں ایک عجیب جگہ پر پہنچا ہوں جہاں سے نظارے کی شکل بدلتی ہے خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ دنیا ختم ہو گئی ہے اور اگلا جہاں شروع ہو گیا ہے۔اس میں میں نے ایک نظارہ دوزخ کا دیکھا۔میں نے دیکھا کہ دوزخ میں بچھو ہیں لیکن وہ بچھو اس دنیا کی طرح کے نہیں یہاں تو بچھو عام طور پر انگلی سے چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہاں جو میں نے بچھو دیکھے وہ چھ سات گز کے قریب لمبے ہیں پہلے مجھے صرف دو بچھو نظر آتے ہیں جو علاوہ سات آٹھ گز لمبے ہونے کے موٹے بھی بہت ہیں جیسے ہوائی جہاز ہوتا ہے ویسے لگتے ہیں۔مگر ہوائی جہاز جتنے جسم کے نہیں جو کہ ایک دوسرے کے قریب ہوتے جا رہے ہیں ان میں سے ایک دوسرے پر اس طرح گرا ہے جس طرح کہ جانور جفتی کے لئے جمع ہوتے ہیں جب ایک دوسرے پر کو دنے کی کوشش کرتا ہے تو میں نے دیکھا کہ دوسرے نے اوپر گرنے والے بچھو کو زور سے ڈنگ مارا اور وہ اچھل کر سامنے جاپڑا پھر اس نے دوسرے کی طرف منہ کر کے آگ کا شعلہ نکالنا شروع کیا جو دور اوپر تک جاتا ہے اور