رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 355
355 ہوتا ہے کہ دروازے سے گزر کر اندر کمپاؤنڈ میں لوگ جمع ہو رہے ہیں۔میں بھی چلتا جا رہا ہوں اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہوں دیکھو کسی قسم کا دنگا فساد نہیں کرنا یہ کہتے وقت میں خیال کر رہا ہوں کہ جب اصل مقام پر پہنچ جائیں گے تو حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔اس وقت میں نے سوچا کہ مسلم لیگ والے تو ہمارے خیر خواہ نہیں ہم ہی ان کے خیر خواہ ہیں۔ایسا نہ ہو مجھے کوئی وہاں سے گزرنے سے روک دے مگر میں ان کے پاس سے گزرا اور کسی نے مجھے نہ روکا۔اس وقت میں نے دیکھا کہ مسلم لیگ کے والٹیئر زاپنی تنظیم کر رہے ہیں اور صفوں کو درست کر رہے ہیں اور کمپاؤنڈ میں بہت سے آدمی کھڑے ہیں اس میدان کے ایک طرف ایک بہت بڑا وسیع کمرہ ہے ایک طرف دیوار ہے اور سامنے ایک بنگلہ بہت اونچی چھت والا ہے وہ اتنا اونچا ہے کہ ایسا معلوم ہو تا ہے دو چھتوں کی اونچائی سے بھی اونچا ہے اس کے آگے ایک برآمدہ ڈھلوان چھت والا بنا ہوا ہے اس بر آمدے کی چھت پر جست کی دھاری دار چادریں لگی ہوئی ہیں۔میں کمرہ میں گیا اور معلوم ہوا کہ میں کمرہ میں کسی اونچی جگہ پہنچ گیا ہوں اس کے بعد وہ نظارہ تو اسی طرح قائم رہا مگر بجائے لڑائی، دنگا فساد لاٹھی اور تلوار وغیرہ کے معلوم ہوا کہ ورزش کا مقابلہ ہو گا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کانگرس والے اپنا ہنر دکھا چکے ہیں اب مسلمان اپنا ہنر دکھانے لگے ہیں۔ورزش شروع ہوئی اور سب سے لمبی چھلانگیں لگائی جانے لگیں جتنی لمبی چھلانگیں ہم جاگتے میں دیکھا کرتے ہیں اس سے وہ چھلانگیں دگنی اور منگنی لمبی ہیں۔دو تین دفعہ جب چھلانگیں لگ چکیں تو کسی نے کہا اب اونچی چھلانگیں لگائی جائیں۔ہم نے جو عام طور پر اونچی چھلانگوں کے مقابلہ میں دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ چھلانگ لگانے والا ایک لمبا بانس پکڑ کر چھلانگ لگاتا ہے مگر وہاں کسی نے بانس نہیں پکڑا پھر بھی وہ چھلانگیں لگانے والے اتنی اونچی چھلانگیں لگاتے ہیں کہ ہمارے خیال اور وہم میں بھی نہیں آسکتیں۔ان میں سے پہلے نے انہیں فٹ چھلانگ لگائی دوسرے نے ہیں یا انہیں فٹ چھلانگ لگائی مگر تیسرے نے اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ برآمدہ کے چھیجے پر پہنچ گیا اس کو دیکھ کر میں سمجھتا ہوں کہ یہ شخص کامیاب ہو گیا اس نے جب چھلانگ لگائی اور اوپر چلا گیا تو میں انتظار کر رہا ہوں کہ اب بیچے آتا ہے مگر مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گویا آسمان کو اڑ گیا ہے کیونکہ اس کے چھت پر گرنے کی آواز نہیں آئی۔میں نے دل میں کہا کہ