رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 216 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 216

216 اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی " گویا اسلامی فتوحات جو آئندہ ہونے والی ہیں ان میں عورتوں کی اصلاح کا بہت بڑا دخل ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اگر اس کے فضل و کرم سے جماعت کی پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح ہو جائے یا شاید قادیان کی عورتیں مراد ہوں تو ترقی اسلام کے سامان مہیا ہو جائیں گے۔الفضل 29۔اپریل 1944ء صفحہ 2۔3 286 ابریل 1944ء فرمایا : ایک دفعہ کشف میں مجھے دکھایا گیا کہ سخت بارش ہوئی اور تمام مکانات اندر سے گیلے ہو گئے اس کے بعد ایک زلزلہ آیا تو میں نے کہا کہ جس جس مکان کی طرف میں اشارہ کروں گا وہ مکان نہیں کرے گا۔پھر میں نے کہا کہ یہ کام تو خدا کا ہے مجھے بتایا گیا اور میں نے خود جواب دیا کہ خدا نے اپنی خدائی میرے سپرد کر دی اب جس مکان کو میں اشارہ کروں گا وہ ہرگز نہیں کرے گا۔الفضل 25۔نومبر 1944ء صفحہ 1 287 ابریل 1944ء فرمایا : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں نے اس طرح دیکھا کہ ایک دفعہ مجھے رویا ہوا کہ ایک جگہ پر ہم سب بیٹھے ہیں ہماری سیمیں مشرق کی طرف ہیں اور منہ مغرب کی طرف۔سامنے ایک کرسی بچھی ہے اور کہا جاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائیں گے اور اس کرسی پر بیٹھیں گے مگر دیر ہو گئی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف نہیں لائے۔تھوڑی دیر کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں کہ جنوب کی طرف سے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چلے آرہے ہیں اور معامیں نے دیکھا کہ شمال کی طرف سے حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام بھی آرہے ہیں اور دونوں اس کرسی کی طرف بڑھ رہے ہیں یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس کرسی کی طرف آرہے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بھی اسی کرسی کی طرف آرہے ہیں مجھے یہ دیکھ کر دل میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے کہ کرسی تو ایک ہے دونوں اس پر کس طرح بیٹھیں گے مگر اس وقت مجھے یہ خیال نہیں آتا