رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 95
95 159 ایریل 1928ء فرمایا : میں نے سامنے کسی چیز پر جیسے دیوار ہوتی ہے محمد علی " لکھا ہوا دیکھا جو میرے دیکھتے دیکھتے مٹ گیا۔نوٹ۔مولانا محمد علی جوہر کی وفات سے 4۔جنوری 1931ء کو پورا ہوا ( یہ استدلال عبدالحکیم احمد ی ہیڈ کوارٹر رائل ائر فورس شملہ نے کیا ہے ) الفضل 20 - اکثر بر 1931ء صفحہ 7 مئی 1928ء 160 فرمایا : مجھے بیسیوں خواب آتے ہیں جو پورے ہو جاتے ہیں آج ہی ایک خواب پورا ہوا ہے۔میرے لڑکے ناصر احمد نے اس سال مولوی فاضل کا امتحان دیا تھا۔دو پرچے وہ دے چکا تھا اور تیسرا پرچہ ابھی نہ دیا تھا کہ میں نے دیکھا وہ قادیان آگیا ہے اور کہتا ہے کہ پرچہ خراب ہوا ہے۔میں نے کہا تمہارے گھبرانے کے سبب سے ایسا ہوا تمہیں امتحان پورا دینا چاہئے۔اس خواب میں بتایا گیا کہ خدا کے نزدیک وہ دوسرے پرچہ پر ہی واپس آچکا ہے۔آج اطلاع پہنچی ہے کہ وہ دوسرے پرچہ میں بھی فیل ہوا ہے اور یہ وہ پرچہ تھا جس کے متعلق اسے اطمینان تھا کہ اچھی طرح ہو گیا ہے۔الفضل 18۔ستمبر 1928ء صفحہ 10 1928 161 فرمایا : تھوڑا ہی عرصہ ہوا کہ میں نے دیکھا ایک معزز غیر احمدی کا تار چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے نام کسی کام کے متعلق آیا ہے۔میں نے بعض دوستوں کو یہ خواب بتایا اس کے بعد چوہدری صاحب کی چٹھی آئی جس میں اس تار آنے کا ذکر کرتے ہوئے ایک اہم کام پر جانے کا ذکر کیا تھا۔الفضل 18 - نومبر 1928 - صفحہ 10 162 1929 1928 فرمایا : آٹھ نو سال ہوئے میں نے رویا دیکھی کہ مصری صاحب پر کوئی ابتلاء آنے والا ہے