رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 583
583 انسانی زندگی کا کمال یہ ہے کہ وہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ کی طرف پورا متوجہ ہو جائے اور اس کے طے شدہ مقصد کو اپنے کندھوں پر اٹھالے دوسرے بنی نوع انسان کی بہتری اور کلام الہی کے پھیلانے کا بوجھ کامل طور پر اٹھالے پھر پہلے میرے دل میں ڈالا گیا کہ پہلے صوفیاء نے جو ولایت کے ایک مقام کا نام قطب رکھا ہے اس کو اس زمانہ کے حالات کے لحاظ سے حملان کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے حملان کے معنی بھی ہیں بوجھ اٹھانے والا اور قطب ستارہ بھی سارے عالم سمسی کو اپنی کشش ثقل سے کھینچے ہوئے کسی غیر معلوم جگہ کی طرف لے جا رہا ہے۔پس حملان وہ شخص ہے جو دین اور دنیا کا بوجھ اٹھاتا ہے اور بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے کی کوشش کرتا ہے اسی کو پرانے زمانے کے صوفیاء نے قطب کے لفظ سے تعبیر کیا تھا جب یہ الہام ہوا اس وقت 15 - 16 - جون کی درمیانی رات کے تین بجے تھے اسی وقت مجھ پر یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوا اس سے معراج محمدی مراد ہے جو دوسرے معراجوں سے الگ قسم کا اور زیادہ کامل ہے ورنہ یہودنی کتب میں موسیٰ کے معراج کا بھی ذکر ہے الیاس کے معراج کا بھی ذکر ہے اور یسعیاہ کے معراج کا بھی ذکر ہے اسی طرح بائبل سے حضرت نوح کے باپ کے معراج کا بھی پتہ لگتا ہے مگر یہ سب معراج ان کی شان کے مطابق تھے اور محمدی معراج کو نہیں پہنچتے تھے اس طرح امت محمدیہ کے سابق اولیاء کو بھی اپنے اپنے درجہ کے مطابق معراج ہوا جس کو قرآن کریم میں دَنَا فَتَدَلَّى (النجم : 9) کے الفاظ سے بیان کیا گیا ہے یعنی کچھ حد تک بندہ اوپر چڑھتا ہے اور کچھ حد تک خدا اوپر سے آتا ہے جس طرح کھدر بھی ایک کپڑا ہے اور زربفت بھی ایک کپڑا ہے اور پیتل بھی ایک دھات ہے اور سونا بھی ایک دھات ہے اسی طرح ہر شخص کا معراج اس کی شان کے مطابق ہوتا ہے کسی کی روحانی بلندی چند گز کی ہوتی ہے اور کسی کی روحانی بلندی عرش تک جاتی ہے محض بلندی کے لفظ میں اشتراک نہ ان کو برابر کرتا ہے نہ ان کو ایک درجہ میں شامل کرتا ہے جیسا کہ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے معراج کا واقعہ کئی دفعہ اور کئی شکلوں میں ہوا ہے اسی طرح ہر انسان کو روحانی ترقی فاصلہ فاصلہ پر اور درجہ بدرجہ ملتی ہے قرآن کریم میں آتا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرة : (149) نیکیوں کی طرف آگے بڑھو اور اپنے سے پچھلوں کو کھینچ کر آگے بڑھاؤ اس حکم کے تحت جو شخص بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے آپ بھی اسے کھینچ