رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 15 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 15

15 اعْمَلُوا کہہ کر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے منشاء پر پوری طرح عمل کرنے کا حکم دیا ہے اور ال داؤد کہہ کر اللہ تعالیٰ نے مجھے حضرت سلیمان علیہ السلام سے مشابہت دی ہے حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بعد خلیفہ ہوئے تھے اور ان کے بیٹے بھی تھے مجھے یاد ہے اس وقت یہ الہام اتنے زور سے ہوا کہ کتنی دیر تک مجھ پر اس الہام کے نازل ہونے کی کیفیت تازہ رہی۔الفضل 7 - مارچ 1944ء صفحہ 3 $1908 21 فرمایا : حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ آپ کی لاش قبر پر باہر نکلی پڑی ہے۔جب میں نے اسے دیکھا تو سخت تکلیف ہوئی اور سمجھا کہ اس طرح آپ کی ہتک کی گئی ہے۔میں نے ایک شخص سے پوچھا کس نے ایسا کیا ہے۔اس نے کہا وہ شخص جو اس جگہ کو اپنی سمجھتا ہے اس نے نکالی ہے۔اس وقت میں نے کہا گرم دودھ لاؤ۔جب دودھ لایا گیا اور میں نے آپ کے منہ میں ڈالا تو لاش تر و تازہ ہو گئی۔اس پر میں نے کہا کون کہتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہو گئے آپ تو زندہ ہیں۔الفضل 19 ستمبر 1933ء صفحہ 6 اور نیز دیکھیں الفضل 10 - مئی 1944 ء صفحہ 6 22 1909 1908 فرمایا : مجھے ایک اور رویا دکھایا گیا کہ وہ بھی خدا تعالیٰ کے کلام کی عظمت اور شان کے متعلق ہی تھا۔اس رویا میں مجھے انگریزی کا ایک فقرہ بتایا گیا۔میں تو بہت انگریزی نہیں جانتا اس لئے شاید اس کے یاد رکھنے میں مجھ سے غلطی ہو گئی ہو مگر وہ ایسا شاندار ہے کہ اب تک مجھے یاد ہے اور کم سے کم اس کے اکثر الفاظ وہی ہیں جو مجھے رویا میں سنائے گئے کوئی میرے کان میں کہتا ہے۔"Hearken I tell in thy ear that the earth would be shaken for thee to one that dont care for me for a thread۔"Three to One"