رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 4 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 4

4 یکدم میں نے چلا کر کہا۔آپ کے پیچھے کی دیوار ہے اور انہوں نے بھی کہا۔آپ کے پیچھے پکی دیوار ہے۔میرے نزدیک ایک دوسرے کے پیچھے دیکھنے کے معنی یہی ہیں کہ ایمان کی تکمیل ایک دوسرے کی مدد سے ہو سکتی ہے۔الفضل 3 جنوری 1930 ء صفحہ 3۔نیز دیکھیں۔الفضل 16- مئی 1930ء صفحہ 8 1-21944-10,7'61937-24; 5 1901 1900 فرمایا : مجھے خوب یاد ہے مسجد مبارک کے سامنے دیوار * مخالفوں نے کھینچ دی تھی۔بعض احمدیوں کو جوش آیا اور انہوں نے دیوار کو گرانا چاہا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہمارا کام صبر کرنا اور قانون کی پابندی اختیار کرنا ہے۔پھر مجھے یاد ہے میں بچہ تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچپن سے ہی مجھے رویائے صادقہ ہوا کرتے تھے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ دیوار گرائی جا رہی ہے اور لوگ ایک ایک اینٹ کو اٹھا کر پھینک رہے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے اس سے پہلے کچھ بارش بھی ہو چکی ہے۔اس حالت میں میں نے دیکھا کہ مسجد کی طرف حضرت خلیفہ اول تشریف لا رہے ہیں۔جب مقدمہ کا فیصلہ ہوا اور دیوار گرائی گئی تو بعینہ ایسا ہی ہوا۔اس روز کچھ بارش بھی ہوئی اور اس کے بعد حضرت خلیفہ ادل جب واپس آئے تو آگے دیوار توڑی جارہی تھی۔میں بھی کھڑا تھا چونکہ اس خواب کا میں آپ سے پہلے ذکر کر چکا تھا اس لئے مجھے دیکھتے ہی آپ نے فرمایا۔میاں دیکھو آج تمہارا خواب پورا ہو گیا۔الفضل 5 - اگست 1934ء صفحہ 7۔نیز دیکھیں۔الفضل 2 - اگست صفحہ 8 و 14- دسمبر 1939ء صفحہ 5 و 18 - فروری 1959ء صفحہ 6 اور الموعود صفحہ 126 - 125 تقریر 28 - دسمبر 1944ء جلسہ سالانہ 6 اکتوبریا نومبر 1902ء فرمایا : اس بات کو قریباً سات سال ہو گئے ہیں حضرت مسیح موعود کی زندگی میں 1902ء کے جو الٹی کو یہ دیوار کھینچی گئی۔12- اگست 1901ء کو مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا 22 اگست 1901ء کو دیوار گرا دی گئی ( مرتب)