رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 615
615 الصلوۃ والسلام کے ابتدائی معتقدین میں سے تھے۔حضرت خلیفہ اول ہمیں سنایا کرتے تھے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آتھم کے متعلق پیش گوئی کی اور وہ پیش گوئی کی شرط کے مطابق تو بہ کرنے اور عذاب سے ڈر جانے کی وجہ سے پیش گوئی کی میعاد میں نہ مرا تو ایک دن مجلس میں نواب صاحب بہاول پور نے مذاقاً کہا کہ مرزا صاحب نے جو پیش گوئی کی تھی وہ پوری نہ ہوئی اس پر خواجہ غلام فرید صاحب جوش میں آگئے اور کہنے لگے تم اسلام کے پہلوان کو جھوٹا کہتے ہو اور ایک عیسائی کی تائید کرتے ہو۔مجھے تو آنقم کی لاش نظر آ رہی ہے چنانچہ مولوی غلام احمد صاحب اختر نے جو ریاست بہاول پور کے رہنے والے تھے بعد میں ان کی جو ڈائریاں شائع کیں ان میں حضرت مسیح موعود کی تصدیق موجود ہے بہاول پور میں برابر احمدیت کی ترقی ہوتی چلی گئی چنانچہ موجودہ نواب صاحب جن کو آج میں نے کشف میں دیکھا ہے انہوں نے بھی ہمیشہ مجھ سے تعلق رکھا ان کا مجھے کشف میں دکھایا جاتا اور گھنٹہ بھر انکا میرے پاس بیٹھنا جتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد اس علاقے کے لئے بھلائی کی صورت پیدا کرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کوئی لغو کام نہیں کرتا ان کا کشفی حالت میں مجھے دکھایا جاتا اور پھر گھنٹہ بھر ان کا میرے ساتھ بیٹھنا بتاتا ہے کہ ضرور اس میں بہاول پور کی بھلائی ہے کیونکہ میرا نام محمود اور فارسی زبان کا ایک فقرہ ہے الہی عاقبت محمود باد" یعنی اے خدا اس کا انجام بخیر ہو میرے سسرال کے کئی لوگ بہاول پور میں کام کرتے رہے ہیں چنانچہ میرے بڑے بھائی بھی وہاں وزیر مال رہ چکے ہیں اور پچھلے چند سال میں تو اس علاقہ میں احمدیت کے حق میں بڑی حرکت رہی ہے اس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس علاقہ کو خیر اور برکت کے لئے چن لیا ہے اور مجھے اس کشف کا دکھایا جانا ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اس علاقہ پر اور اس علاقہ کے رئیس اور اس کے خاندان پر انشاء اللہ نازل ہوں گی۔الفضل یکم دسمبر 1959 ء صفحہ 3 654 14۔مارچ 1960ء فرمایا : خواب میں دیکھا کہ اذان ہو رہی ہے لیکن خواب میں آواز آئی تو اس وقت میری زبان پر یہ الفاظ قرآن مجید کے متعلق جاری ہوئے "عاقلاں را پیر کامل جاہلاں را رہنما اور میں نے دیکھا کہ میری آواز کے ساتھ اور لوگوں کی آواز مل کر ساری دنیا میں اس آواز کو پہنچا رہی