رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 594 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 594

594 میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ ایک بڑا شاندار پلنگ رکھا ہوا اور اس پر ایک اعلیٰ درجہ کا بستر بچھا ہوا ہے میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس پلنگ پر لیٹے ہوئے ہیں اس پلنگ کے پہلو میں ایک چھوٹا سا میز پڑا ہوا ہے وہ میز ایسا ہے جیسے مہمانوں کے آگے کھانا رکھنے کامیز ہوتا ہے اس کے اوپر کھانا بھی رکھا ہوا ہے۔اس کھانے کی ایک چیز پلاؤ تھی مگر اس کے چاول بہت ہی اعلیٰ درجہ کے تھے اس سال بدو ملی کے ایک مخلص دوست نے کچھ چاول بھجوائے ہیں وہ چاول ہم نے گھر میں پکائے تو میری بیوی نے ان کی بہت تعریف کی کہ بڑی اچھی قسم کے چاول ہیں جب ہم جابہ گئے تو ان میں سے کچھ چاول وہاں بھی اپنے ساتھ لے گئے لیکن میں نے دیکھا کہ وہ چاول ان سے بھی بہتر تھے۔وہ پکنے کے بعد لمبے ہو گئے ہیں اور پھر الگ الگ رہے ہیں اور ٹوٹے بھی نہیں۔یہی اچھے چاولوں کی علامت ہوتی ہے بد و ملی کے دوست جو چاول لائے تھے وہ بھی پکانے کے بعد لمبے ہو جاتے تھے اور الگ الگ رہتے تھے۔لیکن یوں معلوم ہوا ہے کہ پکانے کے بعد کچھ کھردرے سے ہو جاتے ہیں بہر حال اس پلاؤ کے چاول ان چاولوں سے زیادہ اچھے تھے اور وہ پلاؤ بڑے اعلیٰ درجہ کا تھا اس پلاؤ کے اوپر بڑے اعلیٰ درجے کا قورمہ بھی پڑا ہوا تھا پھر میں نے دیکھا کہ پلاؤ کے ساتھ ہی ایک پلیٹ میں میٹھا کھانا پڑا ہوا ہے جو کچھ فرنی سے کچھ حریرہ سے مشابہ ہے حریرہ وہ چیز ہے جس کو نشاستہ سے تیار کیا جاتا ہے اس میں میٹھا اور گھی ڈالتے ہیں پھر اس میں پیتے اور بادام کی ہوائیاں ڈالتے ہیں بعض دفعہ کشمش بھی ڈال لیتے ہیں اور دماغ کی طاقت کے لئے استعمال کرتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنی زندگی میں بعض اوقات حریره استعمال فرمایا کرتے تھے تاکہ دماغ کو طاقت حاصل ہو یہ جو پستہ وغیرہ کے باریک ٹکڑے ہوتے ہیں اور جن کو اردو میں ہوائیاں کہتے ہیں ان کو حریرہ میں بھی ڈالتے ہیں اور زردہ میں بھی ڈالتے ہیں چونکہ وہ اتنے باریک ہوتے ہیں کہ اگر زور سے ہوا چلے تو انہیں اڑا کر لے جائیں اس لئے انہیں ہوائیاں کہتے ہیں مجھے یاد نہیں کہ اس میٹھے کھانے میں ہوائیاں تھیں یا نہیں لیکن وہ اعلیٰ درجہ کا حریرہ تھا جسے دیکھ کر کھانے کی رغبت ہوتی تھی یوں معلوم ہو تا تھا جیسے کوئی مہمان آرہا ہے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کھانا رکھوایا ہے تب میں نے چاہا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملوں جس جگہ میز پڑی ہے اس کا چکر کاٹ کر میں چارپائی کے سرہانے کی طرف گیا جدھر حضرت مسیح موعود علیہ