رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 592
592 لوگوں کو سبق سکھانے کے لئے دنیا میں مبعوث ہوتے ہیں اس کی مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام سے یہ ملتی ہے کہ آپ فرماتے ہیں دنیا میں جو بھی مصلح آتا ہے وہ کسی اچھی قوم سے آتا ہے تاکہ لوگ اس سے نفرت نہ کریں اور جب خدا تعالیٰ نے ہر مصلح کے لئے اچھی قوم میں سے ہونے کی شرط رکھی ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کے کئی کئی ناک ہوں کئی کئی ہاتھ ہوں یا کئی کئی سر اور کئی کئی آنکھیں ہوں اس سے تو لوگ ڈر جائیں گے اور ایسے مصلح کو دیکھتے ہی بھاگ جائیں گے اس سے فائدہ کیا اٹھائیں گے اگر اس کے کئی بڑے بڑے ناک ہوں گے تو وہ خیال کریں گے یہ انسان نہیں بلکہ ہاتھی کی طرح کوئی جانور ہے اگر اس کے کئی سر ہوں تو وہ کہیں گے یہ انسان نہیں بلکہ کوئی عجیب الخلقت حیوان ہے اور اگر کئی کئی آنکھیں ہوں گی تو وہ کہیں گے کہ یہ انسان نہیں بلکہ کوئی نئی قسم کا سانپ ہے وہ اس سے ڈر کر بھاگ جائیں گے پھر میں بتاتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئی کئی ناک کان اور آنکھیں ہونے کی فلاسفی بھی بیان فرمائی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے یہ مراد نہیں کہ ان مصلحین کی فی الواقع اس قسم کی شکلیں تھیں بلکہ اگر تصویر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ مصلح کے کئی ناک تھے تو اس کا یہ مطلب تھا کہ ان میں اس قدر قوت شامہ پائی جاتی تھی کہ وہ دور سے عیب روحانی کو سونگھ لیتے تھے اور جب ان کے بڑے بڑے کان دکھائے جاتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہو تا تھا کہ دور سے فریادیوں کی فریاد سن لیتے تھے اور ان کی ضرورت کو پہچان لیتے تھے اور جب ان کی کئی آنکھیں دکھائی جاتی تھیں تو اس کا یہ مطلب ہو تا تھا کہ وہ حقیقت کو بہت جلد پہچان لیتے تھے اسی طرح تصویری زبان میں کئی کئی ہاتھ بنانے کا یہ مطلب تھا کہ اس مصلح کے پاس ایسے دلائل و براہین تھے کہ ان سے دشمن مبہوت ہو جاتا تھا جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق ہی قرآن کریم میں آتا ہے فَبُهِتَ الَّذِى كَفَرَ (البقرة : 259) کافران کے دلائل و براہین سے مبہوت ہو گیا غرض خواب میں ہندو کو یہ مثالیں دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ چوہدری اسد اللہ خان صاحب تو صرف خلاصہ بیان کر رہے تھے اس لئے انہوں نے مثالیں بیان نہیں کیں اس پر وہ خاموش ہو گیا۔اس رویا سے میں سمجھتا ہوں کہ کسی زمانہ میں خدا تعالیٰ ہندوؤں میں بھی تبلیغ اسلام کا راستہ کھول دے گا وہ لوگ اس قسم کے دیوتاؤں کے قائل ہیں جن کے کئی کئی ہاتھ کئی کئی ناک اور