رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 584
584 کر اپنی طرف قریب کرتے ہیں اور جتنا وہ آپ کے قریب ہو تا ہے اتنا ہی وہ خد اتعالیٰ کے قریب ہوتا ہے اور اسی معیار کے مطابق اسے ایک روحانی بلندی کا درجہ مل جاتا ہے اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تا قیامت اپنے پر درود بھیجنے والوں کے مدارج بلند کرنے کا موجب ہوتے جائیں گے یہ ایک وسیع مضمون تھا جو دل میں آتا چلا گیا۔الفضل 9 - تمبر 1956 ء صفحہ 1 $1956 620 فرمایا : میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ جرمنی کے مبلغ کا ایک خط آیا ہے کہ جرمنی کا ایک بہت بڑا آدمی احمدی ہو گیا ہے بعد میں رویا میں ہی مجھے تار بھی آئی اور اس میں بھی یہ لکھا تھا کہ وہ احمدی ہو گیا ہے اور امید ہے کہ اس کے ذریعہ جرمنی میں جماعت کا اثر و رسوخ بڑھ جائے گا۔الفضل 8۔فروری 1957ء صفحہ 2 29۔جولائی 1956ء 621 فرمایا : اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے کہ۔ود الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے تو مجھے بالکل اچھا کر دیا مگر میں اپنی بد بختی اور مایوسی کی وجہ سے اپنے آپ کو بیمار سمجھتا ہوں" یعنی مجھے نفس پر بدظنی ہے کہ وہ خد اتعالیٰ کے فضل کو پوری طرح جذب نہیں کرتا اور بیماری کے متعلق یہ مایوسی ہے کہ وہ ابھی دور نہیں ہوئی حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے بالکل صحت عطا فرما دی ہے۔الفضل 8۔اگست 1956ء صفحہ 4 622 2 ستمبر 1956ء فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا جیسے کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے (اخلبا فرشتہ ہی ہو گا) کہ اللہ تعالیٰ جو وقفہ وقفہ کے بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اس سے اس کی یہ غرض ہے کہ وہ ظاہر کرے کہ جماعت کس طرح آپ کے پیچھے پیچھے چلتی ہے یا جب آپ کسی خاص طرف مڑیں تو وہ کس سرعت سے آپ کے ساتھ مڑتی ہے یا جب آپ اپنی منزل مقصود کی طرف جائیں تو وہ کس طرح اس منزل مقصود کو اختیار کر لیتی ہے جب وہ فرشتہ یہ کہہ رہا تھا تو میری